بنگلادیش پریمیئر لیگ: ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ محبوب علی انتقال کر گئے

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ یہ واقعہ میچ سے قبل اس وقت پیش آیا جب وہ گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوب علی حسبِ معمول ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی نگرانی اور رہنمائی کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ گراؤنڈ میں موجود عملے نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا اور محبوب علی کو وہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوچ محبوب علی کو گراؤنڈ میں ہی سی پی آر دی گئی، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے فوراً بعد ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: الوداع ملتان سلطانز، ترین گروپ نئی پی ایس ایل ٹیم کی بڈنگ میں شامل

یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج سلہٹ کے مقام پر ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی وارئیرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ کوچ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محبوب علی کا انتقال ٹریننگ کے دوران اچانک پیش آنے والے طبی مسئلے کے باعث ہوا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم یہ کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں اور انہیں اسپتال میں جاں بحق قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش میں انقلاب منچہ کادھرنا،شاہ باغ کو بلاک کر دیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پیش آنے والا یہ واقعہ ایک المناک سانحہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے ٹیم اور کرکٹ سے وابستہ افراد کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ڈھاکا کیپیٹلز کی ٹیم ٹریننگ کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھی جب یہ واقعہ پیش آیا اور بعد ازاں یہ خبر تیزی سے میڈیا میں سامنے آئی۔

Scroll to Top