مظفرآباد (27 دسمبر 2025) پاکستان آرمی نے بین الاقوامی سطح پر اعزاز حاصل کیا ہے۔ پاکستان آرمی کے کیڈٹ عمیر نزیر نے انٹرنیشنل آل آرمز پیس اسٹک مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔ یہ مقابلہ بحرین نیشنل گارڈ آرمی میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کی آرمی کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔
عمیر نزیر کا تعلق سیاکھ ڈڈیال، آزاد کشمیر سے ہے۔ انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ اپنے علاقہ سیاکھ و اندرہل کا بھی نام روشن کیا۔ پاکستان آرمی کے اس شاندار اعزاز پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیارہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی فوج کے کیڈٹس کی تربیت اور مہارت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی دفاعی قابلیت اور جذبۂ وطن کو بھی اجاگر کرتی ہے۔




