مظفرآباد

مظفرآباد میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کی لوٹ مار، شہریوں سے 1500 سے 2000 روپے فیس وصول

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کی من مانیاں جاری، زیادہ فیسوں کے خلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ڈاکٹر اب عام چیک اپ کے لیے 1500 سے 2000 روپے فیس وصول کر رہے ہیں ، جس سے عام آدمی کا علاج مشکل ہو گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت کی 6ارکان پر مشتمل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم، عبد الماجد خان چیئرمین منتخب

شہریوں کے مطابق زیادہ تر ڈاکٹروں کے اپنے ہی کلینک ، میڈیکل اسٹور اور لیبارٹریاں ہیں ، جہاں مریضوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ دوائیں اور ٹیسٹ وہیں سے کروائیں، جس سے علاج کا خرچ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔

ایک بار ڈاکٹر کو دکھانے جائیں تو آدھی تنخواہ ختم ہو جاتی ہے ، حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔”سرکاری ہسپتالوں میں سہولت نہیں  اور پرائیویٹ ڈاکٹر کھلے عام لوٹ مار کر رہے ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:بھنے ہوئے چنے ، ذیابیطس اورشوگر کو کنٹرول کا قدرتی راز ہے :طبی ماہرین

 شہریوں نے حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ڈاکٹروں کی فیسیں مقرر کی جائیں اور کلینکس ، لیبارٹریوں اور میڈیکل اسٹورز کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ان  مہنگے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو علاج صرف امیر لوگوں تک محدود ہو کر رہ جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جاپان : برڈ فلو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لاکھوں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ

Scroll to Top