اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منبیر نے ان کا شاندار استقبال کیا، یو اے ای کے صدر کے طیار ے کی نور خان ایئربیس پر لینڈ نگ ہوئی ۔
دورے کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی ۔
دورے کے دوران صدرمتحدہ عرب امارات کے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کا دورہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک میں آئندہ چند برسوں کے دوران محنت کشوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ، رپورٹ
صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے تناظر میں اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ اسلام آباد کی حدود میں واقع پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی ادارے بند ہیں ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی آج بند بند ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کردیا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس آخ 26 دسمبر کو بند رہیں گی ۔
وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار نے بھی آج کی کازلسٹ منسوخ کرتے ہوئے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج اسلام آباد کے ہسپتال، بینک، ضروری سروسز کے دفاتر، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے دفاتر، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر کھلے رہیں گے ۔
اس کے علاوہ خطے میں امن و سلامتی اور دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، یہ دورہ پاکستان اور یو اے ای کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔




