شاداب خان

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع، شاداب خان کی ٹیم میں واپسی یقینی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سری لنکا کیلئے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کرنے والا ہے ۔

سری لنکا میں ہونے والی تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے سلیکٹرز کا مشاورتی عمل جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی کا قو ی امکان ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ صارفین اب 100 سے زائد کرنسیوں میں ترسیلاتِ زر وصول کر سکیں گے

حارث رؤف کو حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ٹرائی سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا ۔

اسی طرح نوجوان کرکٹر معاذ صداقت اور فاسٹ بولر احمد دانیال کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات پر بھی غور ہو رہا ہے ۔

سری لنکا میں ٹی 20 سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جنوری مقرر ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایک دن میں 22 سنچریاں ،پچز اور بھارتی بولرز کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے

یہ عالمی ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا ۔

Scroll to Top