مظفرآبادپریس کلب: بابائے قوم قائداعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ منائی گئی

مظفرآباد سینٹرل پریس کلب میں آج ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یومِ پیدائش اور سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ تقریب کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ شرکا نے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی دن دو عظیم رہنما پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام اور اس کی بنیاد رکھی، جبکہ میاں محمد نواز شریف نے ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

عہدیداران نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف دونوں نے اپنی قیادت اور خدمات سے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کارکنان نے کیک کاٹا اور سالگرہ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان کے لیے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’پیغام قائد‘ جاری

آج قوم کے لیے ایک نہایت اہم دن ہے کیونکہ ملک کے پاسبان اور عظیم رہنما، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ پورے ملک میں جشن کا سما ہے اور عوام اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔

یہ دن نہ صرف تاریخی حیثیت رکھتا ہے بلکہ قوم کے لیے قائداعظم کی خدمات، ان کی قیادت اور پاکستان کے قیام میں ان کے کردار کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔ ہر شہر، ہر گلی اور ہر محلے میں قائد کی جدوجہد اور قربانی کو یاد کیا جا رہا ہے، اور یہ دن ملک بھر میں احترام و عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قائداعظم کی استقامت، دیانت اور نظم و ضبط آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں: فیصل ممتاز راٹھور

Scroll to Top