پلندری : لاہور سے تراڑکھل ہجیرہ جانے والی مسافر کوچ جونجال ہل کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ کے الٹ جانے سے چند مسافروں کو چوٹیں آئیں۔
حادثے کے بعد متاثرہ مسافروں کو فوری طور پر ریسکیو کر کے ضلعی اسپتال پلندری منتقل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے امریکہ میں مقیم کشمیری رہنما غلام نبی فائی کی اراضی ضبط کر لی
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور حادثے کے اسباب جانچنے کے لیے کاروائی جاری ہے۔




