بھمبر( کشمیر ڈیجیٹل) بھمبرکے علاقے وادی سماہنی کی یونین کونسل تونین کڈیالہ کے نامور پہلوان طلحہ جٹ نے جہلم میں پتھر اٹھانے کے مقابلہ میں 4 من 10 کلو وزنی پتھر اٹھا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
طلحہ جٹ کے چیمپئن بننے پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،کڈیالہ آمد پر پہلوان طلحہ جٹ کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا ،بڑی تعداد میں لوگوں نے گھر آکر پہلوان اور اسکی فیملی کو مبارکباد دی۔
لوگوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ طلحہ جٹ کا چیمپئن بننا جہاں وادی سماہنی کیلئے اعزاز اور فخر کی بات ہے وہیں طلحہ پہلوان نے آزادکشمیر کا نام روشن کیا۔
پہلوانوں کے خاندان سے تعلق رکھنے چوہدری طلحہ کا ابھی تک شناختی کارڈ بھی نہیں بنا۔ چوہدری طلحہ کے بڑے بھائی چوہدری حمزہ بھی چمپئن رہ چکے ہیں اور والد مرحوم بھی پہلوان رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر آزادکشمیر میں پتھر اٹھانے کے مقابلے ثقافت کا حصہ ہوتے تھے اب یہ کھیل ناپید ہی ہو گیا ہے جس سے نوجوان صحت مند سرگرمی سے محروم ہو گئےہیں۔




