وزیراعظم

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سدھنوتی کے ایک روزہ دورے پر بلوچ پہنچ گئے

سدھنوتی (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سدھنوتی کے ایک روزہ دورے پر بلوچ پہنچ گئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض بھی  ان کے ہمراہ ہمراہ ہیں ۔

دورے کے آغاز پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کابینہ وزیر سیاحت و آثارِ قدیمہ سردار فہیم اختر ربانی کے چھوٹے بھائی سردار شاہجہاں اختر ربانی کی ناگہانی وفات پر ان کی رہائش گاہ کوٹ چوکیاں میں فاتحہ خوانی کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کو ہنرمند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

اس موقع پر وزیراعظم نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

بعد ازاں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سدھنوتی کے علاقے قلعہ منشاء آباد گئے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی اور سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کرنل (ر) منشاء خان کے مزار پر حاضری دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:غیر فطری طرز حکمرانی کی بدولت عوام نے احتجاج کا راستہ اپنایا،فیصل ممتاز راٹھور

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مرحوم کرنل (ریٹائرڈ) منشاء خان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی ۔

Scroll to Top