سوزوکی آلٹو

سوزوکی آلٹو 2026 کا نیا ماڈل متعارف ، قیمت بھی سامنے آگئی

پاکستان کی مقبول ترین چھوٹی گاڑی سوزوکی آلٹو کو پہلے ہی سڑکوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اب کمپنی نے اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آلٹو 2026 کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے ۔

نیا ماڈل صارفین کی توجہ اپنی مناسب قیمت، سادگی اور شہر کے ٹریفک کے لیے موزوں ڈیزائن کی وجہ سے حاصل کر رہا ہے ۔ کمپنی نے نئے ماڈل کی آفیشل ایکس فیکٹری قیمتیں بھی جاری کر دی ہیں ۔

قیمتوں کے مطابق سوزوکی آلٹو VX (مینول) 24,50,000 روپے میں دستیاب ہے جبکہ VXR (مینول) 28,50,000 روپے میں آتی ہے ۔ آٹومیٹک ورژن کے شوقین افراد کے لیے VXR AGS کی قیمت 30,50,000 روپے ہے، اور VXL آٹومیٹک کی قیمت 32,50,000 روپے رکھی گئی ہے ۔

نئے ماڈل میں 660 سی سی کا انجن دیا گیا ہے ، جو بظاہر کم طاقتور محسوس ہوتا ہے ، مگر ہلکے وزن کی وجہ سے شہر کے اندر ٹریفک میں بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔ روزمرہ استعمال اور رش والی سڑکوں کے لیے یہ گاڑی ایک موزوں انتخاب سمجھی جاتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت فی کلو کتنے کا ہو گیا ؟ صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

AGS ٹیکنالوجی ایک آٹومیٹڈ مینول سسٹم ہے جو آٹومیٹک سہولت کے ساتھ فیول ایفیشنسی بہتر فراہم کرتا ہے اور گیئر تبدیل کرنے پر ہلکا سا جھٹکا معمول کے مطابق سمجھا جاتا ہے ۔

سوزوکی آلٹو 2026 بجٹ فرینڈلی، کم خرچ اور قابل اعتماد گاڑی کے طور پر پیش کی جا رہی ہے ۔ شہری ڈرائیونگ کے لیے یہ آرام دہ ہے جبکہ VX اور VXR مینول ورژنز کمرشل یا سخت استعمال کیلئے مضبوط اور بھروسہ مند ہیں ۔

انٹیرئیر میں ہلکے اور گہرے سرمئی رنگوں کا امتزاج دیا گیا ہے ، جو سادہ مگر معیاری لگتا ہے۔ اسپيڈو میٹر میں فیول ایوریج ، انسٹنٹ فیول ایوریج ، ڈسٹنس ٹو ایمپٹی اور فیول انڈیکیٹر شامل ہیں ۔

اسٹیرنگ کے ساتھ آٹومیٹک گیئر شفٹ، اینالوگ کلائمیٹ کنٹرول اور دو کپ ہولڈرز بھی فراہم کیے گئے ہیں، جو روزمرہ استعمال میں سہولت فراہم کرتے ہیں ۔

Scroll to Top