ہٹیاں بالا ( عمربھٹی راجپوت،کشمیر ڈیجیٹل )رمضان کی آمد سے قبل ہی ہٹیاں بالامین بازار میں مہنگائی کا طوفان ۔شہر میں اشیائے خوردونوش میں اضافے نے عام عوام کو پریشانی سے دوچار کررکھا ہے ۔
شہر میں آٹا ، چینی ، چاول ،گھی، دالیں، گوشت ، چکن ،سبزیاں، فروٹ سمیت مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دوہوچکی ہیں۔طوفانی مہنگائی سے شہری بے بسی کی تصویر بن گئے
شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور طوفانی مہنگائی سے پریشان ہیں ، ضلعی انتظامیہ ریٹ لسٹیں تو جاری کرتی ہے مگر اس پر عملدرآمد کروانے سے قاصر ہے ۔ شہر میں دکانداروں نے اپنے اپنے من مانے ریٹ لگارکھے ہیں ۔
ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہے جبکہ غریب طبقہ مہنگائی کے طوفان سے پس چکا ہے ۔ عوامی حلقوں نے بازار کمیٹی کے صدر فیصل گیلانی سے اپیل کی کہ وہ بازار میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کریں ۔
عوامی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سجاول خان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مہنگائی کم کرنے میں اہم کردارا دا کریں اور رمضان سے قبل غریب عوام کو رمضان پیکیج دینے کیلئے رمضان بازار کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ غریب شہریوں کو اس مہنگائی کے دور میں رمضان المبارک میں ریلیف مل سکے ۔
لنک روڈ پر ہیوی ٹریفک کا معاملہ، ایس ڈی ایم بھمبر کا نوٹس، کارروائی کا حکم