بین الاقوامی مقابلے میں تیسری پوزیشن، ارفع ارشد کی شاندار کامیابی

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے گاؤں ترنوٹی رقبہ (ریتوڑا) کی ہونہار طالبہ، ارفع ارشد نے سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی سائنس مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ارفع راولاکوٹ کے پام ٹری اسکول کی طالبہ ہیں اور وہ اس مقابلے میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کر رہی تھیں ۔ سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی سائنس مقابلہ ایک معتبر عالمی ایونٹ ہے جو نوجوان طلباء کو سائنسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہےاور اس مقابلے میں دنیا بھر سے طلباء شرکت کرتے ہیں اور مختلف سائنسی موضوعات پر اپنے تحقیقی منصوبے پیش کرتے ہیں۔ارفع ارشدنے اس مقابلے میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باغ کی باہمت بہنیں: کاروبار شروع کیا اور اب دوسروں کو خود مختاری کا راستہ دکھا رہی ہیں

ارفع کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے اسکول بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ارفع کی محنت، لگن اور سائنسی تحقیق میں دلچسپی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ارفع کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ آزاد کشمیر کے تعلیمی معیار کی بہتری کا بھی مظہر ہے۔

Scroll to Top