پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما شیخ ارشدکا بلاول بھٹو کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

ہٹیاں بالا: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق پولیٹیکل سیکرٹری محترمہ بینظیر بھٹو، شیخ ارشد برکی نے صحافی سید اسرارہمدانی، زاہد علی ایڈووکیٹ اور سفیر شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آج جس مقام پر کھڑی ہےاس میں بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی خدمات اور ولولہ انگیز قیادت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

شیخ ارشد برکی نے بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی سے اپنی گہری عقیدت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھٹو خاندان کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی صحیح معنوں میں پاکستانیوں کی ترجمان پارٹی ہے اور عوام الناس کی اپنی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام الناس، خواتین کے حقوق اور ملک کے غریب طبقے کا خیال رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کے بعد اب پارٹی کی قیادت نوجوان ہاتھوں میں ہےاورنوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو بالکل صحیح سمت لے جا رہے ہیں، وہ پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں اور پاکستان کا روشن مستقبل انہی کے ہاتھ میں ہے۔

شیخ ارشد برکی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کی خاطر اپنے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم پاکستان ہوں گےاور ہم نظریہ بھٹو کے سپاہی ہیں۔

اس موقع پر صحافی سید اسرارِ ہمدانی، زاہد علی ایڈووکیٹ اور سفیر شیخ نے شیخ ارشد برکی کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

Scroll to Top