میرپور (کشمیر ڈیجیٹل )کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے فرائض میں غفلت ،لاپرواہی اور بددیانتی کے مرتکب ہونے والے 2پٹواریوں اور جھوٹ پر مبنی درخواست دینے والے شہری کیخلاف کارروائی کی ہدایات دیدیں۔
تفصیلات کے مطابق سائل عبدالغفورساکن رنگ پورکی درخواست پرکمشنر میرپور نے پٹواریوں شاہد اقبال اور شاہد حسین کیخلاف سروس رولز مجریہ 1977 کے تحت کارروائی اور دوانتقالات بھی منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔
عبد الغفور نے درخواست دی تھی کہ پٹواری 4 سال سے فرد انتخاب جاری نہیں کررہا جس پر ایڈیشنل کمشنر میرپور سے رپورٹ حاصل کی گئی جس میں ایک ہی شخص کے نام دوانتقالات وراثت ثابت ہو گئیں۔
سائل کے عبدالرحمن ولد قائم دین مرحوم نے دو شادیاں کررکھی تھیں ، دونوں انتقالات پٹواری شاہد اقبال نے کیں ، سائل موجودہ پٹواری شاہد حسین سے بھی نالاں ہے۔انتقالات نمبر241، 245 موضع رنگ پور مرتبہ شجرہ نسب غلط ہونے کے علاوہ حکم انتقال بھی غلط ہے جس میں شرعی ورثاء کا درست طور پر تعین نہ ہوا ہے اور حصص تشخیص بھی غلط ہے۔
کمشنر نے دونوں انتقالات منسوخ کرکے تحصیلدار میرپو کو از سر نوبعد از تحقیقات نیا انتقال کرنے کی ہدایت کی ہے اور رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
کوٹلی سے محمد جمیل نے محمد رشید ولد پیندا خان ساکنان کھنڈ ہار پر الزام لگایا تھا کہ اس نے دو راشن کارڈ جاری کروا رکھے ہیں جو ثابت نہیں ہوسکے، محمد جمیل نے اپنی غلطی تسلیم بھی کی، کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو دفعہ 182ض ف کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم، سابق چیف جسٹس منظورگیلانی نے آزادکشمیر حکومت کی حیثیت پر سوال اٹھا دیا