انجن فیل

پائلٹس کی کمال مہارت ، دورانِ پرواز انجن فیل مسافر طیارے کی بحفاظت لینڈنگ

نیویارک: امریکا سے جاپان جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی مسافر پرواز دورانِ سفر ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب طیارے کا ایک انجن اچانک فیل ہو گیا ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست شمالی ورجینیا کے قریب پیش آیا ، جہاں تکنیکی خرابی سامنے آتے ہی پائلٹس نے فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی  کا شکار ہوا اور اس کا ایک انجن مکمل طور پربند ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کینیڈا ، صحت بحران : پاکستانی سمیت غیر ملکی ڈاکٹروں کیلئے فاسٹ ٹریک ورک پرمٹ کا اعلان

صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر پرواز کا رخ واشنگٹن کے ڈالس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ، جہاں طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر اتارا گیا ۔

لینڈنگ کے دوران رن وے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کچھ لمحوں کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا ۔

تاہم ایئرپورٹ کی فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔ خوش قسمتی سے آگ سے طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں ، برطانیہ سے زریق نذیر کی پاکستان واپسی کا اعلان

طیارے میں 275 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے ۔ ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا جب کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

اس  موقع پر مسافروں  کا بتانا تھا کہ اگرچہ یہ لمحات انتہائی خوفناک تھے  مگر پائلٹس اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت فیصلوں نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا اہم کارنامہ ، چکن کا متبادل اور ماحول دوست گوشت تیار کر لیا

Scroll to Top