اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بے نظیر کفالت پروگرام کی امداد میں مزید اضافے کی بھی سفارش کی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں بے نظیر کفالت پروگرام کی رقم کم ہے، جس کے پیش نظر سماجی تحفظ کے لیے پروگرام کے بجٹ کو مضبوط کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صارفین کی قوتِ خرید برقرار رکھنے کے لیے مراعات میں مناسب اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں امدادی پروگراموں پر اخراجات میں 20 فیصد اضافہ شامل ہے، جس کے نتیجے میں کفالت پروگرام کے تحت نقد کیش امداد بڑھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کے لیےپروٹیکشن اقدام
غیر مشروط نقد امداد کی رقم 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کی جائے گی، جس سے کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کا اضافہ متوقع ہے۔ مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.2 ملین تک پہنچ جائے گی۔ 2026 میں نئے گھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد بڑھائی جانی چاہیے، جبکہ فنڈ کی کفالت امداد نچلے آمدنی والے طبقے کی کھپت کے 15 فیصد تک لے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
آئی ایم ایف نے فنڈ کی کفالت پروگرام کی رقم میں افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے کی بھی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع، اور بے نظیر انکم کے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر بجٹ کے مکمل استعمال کو نہایت اہم قرار دیا گیا ہے۔




