سدھن گلی (کشمیر ڈیجیٹل) بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان نے سدھن گلی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں میرٹ کی بالادستی، طاقت کے توازن کے قیام ، نفرتوں کے خاتمے اور محبت کے فروغ کے مشن کے ساتھ آئے ہیں ۔
اس موقع پراجلاس میں مقامی عوام اور زعماء نے بھرپور شرکت کی اور سیاست کے میدان میں ڈاکٹر محمد خان کی آمد پر خوش آمدید کہا ۔ مقامی زعماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد خان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور وسطی باغ ان کا اپنا گھر ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردی کی نئی لہر ، این ڈی ایم اے کا بارش و برف باری سے متعلق الرٹ جاری
انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ علاقے کی ترقی اور فلاح کے لیے ڈاکٹر محمد خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں میرٹ کی بالادستی، طاقت کے توازن کے قیام، نفرتوں کے خاتمے اور محبت کے فروغ کے مشن کے ساتھ آئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت روزگار کی فراہمی ان کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے ۔ اجلاس کے دوران عوام نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ڈاکٹر محمد خان کے اقدامات کے لیے حمایت کا اعلان کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط لینے والی خواتین کیلئے جدید سہولت متعارف




