حلقہ عباسپور میں بڑی تبدیلی،درجنوں افراد نے راولپنڈی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

راولپنڈی( کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی ایل اے 18 پونچھ 1 عباس پور کے زیرِ اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں عباس پور کی کمیونٹی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سلسلہ میں پروگرام منعقد ہوا ۔

وزیر آزاد حکومت و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔نائب صدر سردار امجد یوسف ،چیئرمین سٹڈی سرکل سردار الشکور ،چیئرمین پی ایس ایف آزاد کشمیر سردار فوزیب نے بھی شرکت کی۔

صدر پیپلز پارٹی ضلع پونچھ عامر خورشید، پی ایل ایف کے جنرل سیکرٹری راجہ اعجاز ،ملک حفیظ ،شبیر اعجاز ماگرے ، سردار راشد ، اشتیاق کیانی ،ملک شیر احمد اور دیگربھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سردار عمران چغتائی ،سردار الماس اکرم ،خواجہ عبدالعزیز ،خواجہ محمد خنیف ،خواجہ ضیام خورشید ،اسرار فاروق بٹ ،چوہدری کاشان ،شاہ زیب سفیر ،حواجہ ذیشان ،راجہ ریاض منہاس ،ربانی منہاس ،خواجہ احتشام ،خواجہ دانش جمیل ،انعام بٹ ،محمود قادر چغتائی ، چوہدری ناظم خان ،قاری یوسف ،چوہدری کامران ، چوہدری روحیل ،چوہدری فرحان ،چوہدری بشیر، چوہدری حسن، شیخ عاطف نے شمولیت اختیار کی ۔

سردار عرفان ،سردار عاطف ،چوہدری دانی،شیخ طارق جاوید ،عادل محمود چغتائی ،سردار آصف ،ذیشان رفیق ،بلال احمد جنہال ، خواجہ وسیم ،احمر صمد کیانی ،سرمد جمال کیانی ،حسیب اسد کیانی،ظفر اقبال کیانی ،راجہ اقبال کیانی ،محمد عارف خان ،راجہ محمد ایوب ،صدیق کیانی ،
عظیم کیانی ،الطاف کیانی ،حمید کیانی ،حنیف کیانی ،محمد جمیل ،محمد راشد ،محمد فرید ،محمد سرفراز ،محمد الیاس کیانی ،محمد نصیر کیانی ،محمد رفیق کیانی ، راجہ ارشاد کیانی اور دیگر نے مختلف جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

امیدوار اسمبلی سردار امجد یوسف نے نئے شامل ہونے والوں کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ حلقہ عباسپور سے  سابق الکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سردار عبدالقیوم نیازی نے کامیابی سمیٹی ہےاور پیپلزپارٹی کے امیدوار امجد یوسف ہی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی میں سی ایم ایچ کا قیام عمل میں لایا جائے، ڈاکٹر مشتاق

Scroll to Top