کوئی اپنے آپ کو وزیراعظم نہ سمجھے ،فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی،نوازشریف

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارٹی ٹکٹ میرٹ پرجاری کیے جائیں گے۔جلد مظفرآباد اور گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔ دو دن مظفرآباد میں قیام کروں گا۔

مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ میں سب سے مہنگے 4 قومی کرکٹرز کے نام سامنے آگئے

نوازشریف نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف دیکھ کر کہا کہ راجہ فاروق حیدر صاحب آپ کے گھر چائے پیوں گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے کسی کو نامزد کیا نہ ہی کوئی ازخود وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنے یا ایسا تاثر دے۔۔وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کی نامزدگی کااختیار مرکزی قیادت کا ہے۔

سابق وزیراعظم پاکستان و سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا سابق وزیر اعظم آذاد راجہ فاروق حیدر خان سے کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں مکالمہ۔

نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ دو روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کیا، اس دورے کے دوران تنظیمی امور، انتخابی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، ایم جی کی نئی الیکٹرک گاڑی متعارف

قائد حزبِ اختلاف شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے کی درخواست پیش کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر اور گگت بلتستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، پنجاب میں آئیں تو نظر آتا ہے کہ یہ ترقی کرتا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سے لوگ علاج کیلئے پنجاب آرہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے دہشت گردی کا نیا خطرہ ، عالمی برادری کردار ادا کرے : وزیر اعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام کے لیے میگا پراجیکٹس جاری ہیں، کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، شہریوں کیلئے بہترین سڑکیں بنائی جارہی ہیں، پنجاب تیزی سے ترقی کی مزید منزلیں طے کر رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، این ایف سی ایوارڈ تمام اکائیوں کا حق ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امیر مقام، پرویز رشید اور برجیس طاہر بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران شاہ غلام قادر نے نواز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت، کارکردگی اور آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، سیاسی اور انتخابی حکمتِ عملی پر شرکا نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

مزید یہ پڑھیں:کنگ سلمان ریلیف پیکیج غائب،اسسٹنٹ کمشنرخورشید آباد کی بڑی کرپشن پکڑی گئی،ویڈیو وائرل

مصدقہ ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں ن لیگ نے عوام کی بڑی خدمت کی ہے اقتدار میں آکر یہاں پنجاب ماڈل کو اپناتے ہوئے ترقی کے منصوبہ جات شروع کرینگے ۔۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میںآزادکشمیر وگلگت بلتستان میں  نہ صرف انتخابی مہم کو خود دیکھوں گا بلکہ آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو بن سکا کروں گا اس سلسلہ میں بھرپور وسائل فراہم کئے جائیں  گے۔

Scroll to Top