فیصل ممتاز

آزادکشمیر حکومت نے اردلی الاؤنس وفاق کے برابر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )حکومت آزادکشمیر نے اردلی الاؤنس وفاق کے برابر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا،پنشنرزایسوسی ایشن کا وزیراعظم راجہ فیصل ممتازراٹھور سے اظہار تشکر ۔

اردلی الاؤنس وفاق کے برابر کیے جانے والے نوٹیفکیشن پرپنشنرز ایسوسی ایشن راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے ، اردلی الاؤنس پنشنرز کے ایجنڈے میں ہمیشہ شامل رہا ۔

سابق حکومت کے دوران یہ چارکروڑ کی سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ گئی لیکن اس وقت کی انوارسرکار کو اس جائز مسئلہ کو حل کرنے کی توفیق نہیں ہوئی اورموجودہ حکومت نے یہ مسئلہ حل کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتازراٹھور کی کاوشیں رنگ لے آئیں، یونیورسٹی آف حویلی ایکٹ منظور

اس طرح اب بیوہ بیٹی کی پنشن بحالی ، تین ماہ کے بقایاجات اورگروپ انشورنس جو کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم کی ادائیگی20دسبر2020 سے قبل ریٹائرڈ ہونے والوں کے لیے قانون سازی بذریعہ اسمبلی کی جانی چاہیے ۔ ادویات کا وفاق کے مطابق نوٹیفکیشن کیاجانا ہے ۔

ان خیالات کااظہار پنشنرزایسوسی ایشن کے مرکزی صدر راجہ ممتازخان ، سید نذیرحسین شاہ ، راجہ اخترحسین، بشیراحمد ڈار، بشیر ترین ، سید صدیق حسین شاہ ، شیخ سراج منیر، صوفی گوہرالرحمٰن ، قاضی محمد صدیق، کبیراعوان ، زوارنقوی ، مظفرحسین منہاس، حمیداعوان ، شیخ جہانزیب ، اشفاق طاہر،راجہ ضمیرخان کوٹلی ، شیخ نثار پلندری ، سخاوت غوری ڈڈیال ، عبدالغفور فاروقی کہوٹہ ، لطیف مغل باغ ،عبدالعزیز آزاد نیلم ، سردارفاروق راولاکوٹ ودیگر نے کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت مدت پوری کریگی،آئندہ الیکشن میں مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہوگا،فیصل راٹھور

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر پنشنرز کے وفد کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کرکیدیگر مسائل جو انتہائی جائز اورپاکستان کے مطابق ہیں حل کیے جائیں اوربزرگوں کو شکریہ کا موقع دیا جائے ہمارے مسائل وہی ہیں جو وفاق اورصوبوں میں مل رہے ہیں ہم نے کبھی کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کیا ۔

Scroll to Top