انڈونیشین صدرکا چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سیلوٹ ،ویڈیو وائرل

اسلام آباد:دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتونے ملاقات کے موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سیلوٹ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے اور محب وطن پاکستانی اسے سراہا رہے ہیں اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنیوالے مرد مجاہد،آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی اسلامی دنیا میں بھرپور پذیرائی ہوئی ہے ۔

اپنے سے کئی گنا فوجی طاقت کے حامل ملک کو جنگ کے میدان میں شکست سے دوچار کرنیوالے آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پردنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتونےسیلوٹ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنما فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکی صلاحیتون کی ستائش کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف ضرار مروت نے لکھا کہ ابووو سوبیانتوکو تقریباً 230 ملین سے زائد لوگوں نے منتخب کیا ہے وہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سیلوٹ کررہے ہیںنصیب نصیب کی بات ہے۔چیف صاحب کو عالمی لیڈران سلیوٹ مار رہیں ہے۔

یاد رہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو نے دورہ پاکستان پر ملاقات کی تھی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی تھی۔

اس موقع پرپاکستان اورانڈونیشیا نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، آرمی چیف وفیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

انڈونیشیا کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ ملاقات میں تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعدادِ کار میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Scroll to Top