مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حویلی کے عوام کیلئے اہم خوشخبری!وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی خصوصی ہدایت پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خورشید آباد کی باقاعدہ مالیاتی منظوری دے دی گئی ہے،
ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خورشید آباد علاقے کیلئے ایک بڑا میگا پراجیکٹ ثابت ہوگا۔یہ منصوبہ نہ صرف توانائی کے شعبے میں انقلاب لائے گا
نہ صرف توانائی کے مسائل حل ہونگے بلکہ مقامی روزگار، ترقی، اور معاشی بہتری کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اس سے قبل خورشید آباد کے دورہ پر کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو جب بھی موقع ملا تو عوامی خدمت کا سفر اسی طرح جاری وساری رکھے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جدہ : 135 ملی میٹر بارش ،نظام زندگی درہم برہم، سڑکیں زیرِ آب
تفصیلات کے مطابق عوامی وزیرِاعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ترقی کی راہ میں ایک اور سنہری باب رقم کر دیا!
حویلیعوام کیلئے تاریخی “ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خورشید آباد” کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ منصوبہ نہ صرف خطے میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا، بلکہ ہزاروں گھروں کو روشن کرنے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور علاقے کی معیشت کو نئی جہت دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ پراجیکٹ مستقبل قریب میں توانائی کے میدان میں آزاد کشمیر کو خودمختاری کی جانب لے جانے والا سب سے بڑا قدم ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اس شاندار کامیابی پروزیراعظم آزاد کشمیر جناب راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کی مضبوط قیادت اور عوامی وژن نے ایک اور خواب حقیقت میں بدل دیا۔




