کھلانا(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہماری حکومت ہے آزادکشمیر میں بھی ہماری حکومت بنی تو ترقی کی رفتار دوگنا ہو جائیگی
موجودہ حکومت میں شامل ہونے والے 9 وزرا کو جب بھی موقع ملا وہ اگلی جماعت میں جانے میں ذرا دیر نہیں کرینگے ۔۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاری ترقی کے سفر کو آزادکشمیر تک لائیں گے
پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں ہونے والی ترقی کے ثمرات آزادکشمیر تک پہنچیں گے نوازشریف ہمارے محسن بھمبر سے تاو بٹ تک ہر جگہ وہ خود گئے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،اہم تعیناتیوں و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
انتخابی مہم ان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے چلائیں گے ہمارے پاس سنہری پانچ سالہ دور کی کارکردگی ہے اقوام متحدہ کے ادارہ نے ہمارے پانچ سالہ دور کو سب سے بہترین قرار دیا۔۔
مریم نواز مستقل کی امید ہیں مسلم لیگ ن انشاءاللہ 2026 کے الیکشن جیت کر حکومت بنانے جارہی ہے ہم ایک مستحکم حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں جو 5 سال رہے اور خدمت کرے۔۔
عوام کی جوق درجوق ن لیگ میں شمولیت جماعت کی مقبولیت اور کامیابی کی ضمانت ہے چالیس سال بہت لمبا عرصہ ہوتا یے ۔لوگوں نے بہت پیار دیا محبت دی آج تک میرے ساتھ کھڑے ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیٹھک اعوان آباد : بجلی کا بدترین بریک ڈائون،شہری زندگی مفلوج، کاروبار ٹھپ
لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں مسلح افواج پاکستان پر فخر ہے سیز فائر لائن اب یقین ہے ختم ہوگی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہندوستان کی دھمکیاں اور جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینگے۔۔
یونین کونسل کھلانہ کے علاقے چارسدہ اور کنڈرئ میں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب ، سینکڑوں افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر نوازشریف راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ۔
مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ رب نے کہا کہ تمہیں حکومت ملے تو سب سے پہلے انصاف قائم کرو ۔۔
این ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعے ہم نے میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ختم نبوت کا قانون سب سے بڑا کام کیا یہ ختم نبوت کے سپاہی کا باغ ہے۔۔
اس کی حفاظت کرنی ہے زندگی کا پتہ نہیں میں نے نیک نیتی کے ساتھ خدمت کی ۔میں نے قرابت داری نہیں کی۔۔




