اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر واحد جنرل ہیں جو بیک وقت آرمی چیف بھی ہیں ، فیلڈ مارشل بھی اور چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہیں ۔ پاکستان کو ایک بہادر جنرل ملا جس نے بھارت کی آزادکشمیر پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 45 منٹ میں بھارت کی چیخیں نکلوادیں، ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پی ڈی اے راولاکوٹ سردار ارشد خان نیازی نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں محمد مجتبیٰ بٹ سے گفتگو میں کیا۔
سردار ارشد خان نیازی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کا طویل عرصے بعد امریکہ کی فضائوں میں شاندار استقبال کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس،تعاون کی یقین دھانی
سردار ارشد خان نیازی کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور ایک پاپولر آدمی نہیں مگر جب فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم انتخاب ہوا تو مظفرآباد، باغ ، حویلی میں راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے استقبال کیلئے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ، جشن منایا گیا ہے
سردار ارشد خان نیازی کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ عوامی ایکشن کمیٹی بہت مشہور ہے جبکہ میں شروع دن سے اس کا مخالف رہاہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ پونچھ میں عوامی ایکشن کمیٹی پاپولر نہیں ہے ۔ پیپلزپارٹی باغ کا تاریخی جلسہ تھا اس کا کریڈٹ سردار قمرالزمان خان کے سر جاتا ہے ۔
فیصل ممتاز راٹھور نے شاہ غلام قادر کی چیخیں نکلوادیں، سردار ارشد خان نیازی
سردار ارشد خان نیازی کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور کا پونچھ سمیت ہر حلقے میں شاندار استقبال کیا گیا ۔ ایک طرف ہمارے سینئر سیاستدان شاہ غلام قادر پیپلزپارٹی کو اقتدار کی آفر کررہے ہیں اور وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا
دوسری جانب انہیں شاہ غلام قادر نے اپنے لئے اپوزیشن لیڈر کی راہ ہموار کرلی۔ جب فیصل ممتاز راٹھور شاہ غلام قادر کے حلقےوادی نیلم میں گئے تو شاہ غلام قادر کی چیخیں نکل گئیں اور دوڑتے ہوئے وزیرامور کشمیر کے پاس پہنچ گئے کہ ان کی سیٹ کو خطرہ ہوگیا ہے ۔
شوکت نواز میر روزانہ اپنا بیانیہ بدل دیتے ہیں، سردار ارشد نیازی
سردار ارشد خان نیازی کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی ایک ہجوم اور لیڈر لیس لوگ ہیں ۔ ان کے درمیان ایک نہ ایک دن دراڑ پڑنی ہی تھی ۔ شوکت نوازمیر کو بار بار میں نے چیلنج کیا کہ وہ اآئیں اور بیٹھ کر میرے سامنے مطالبات پر بات کریں مگر ہر بار وہ بھاگ جاتے رہے ۔
شوکت نواز میر کا ایک سال پہلے بیانیہ کچھ اور تھا، 29 ستمبر کو کچھ اور تھا۔حکومت تبدیل ہوتے ہی ان کا بیانیہ تبدیل ہوگیا ۔ جس شخص کا روز بیانیہ تبدیل ہو، کبھی وہ اپنے آپ کو پاکستان کا بڑا حمایتی قرار دیتے ہیں تو کبھی پاکستان مخالف عناصر کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں
راجہ ثاقب مجید کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ غلط ہوگا۔۔سردار ارشد نیازی
سردار ارشد خان نیازی کا کہنا تھا کہ سیاست بڑا بے رحم کھیل ہے ، سیاست کا دل نہیں ہوتا۔ ن لیگی کی خواہش ہے کہ آئندہ آزادکشمیر میں اپنی حکومت لائیں۔ راجہ ثاقب مجید جو بھی فیصلہ کرنے جارہے ہیں وہ غلط فیصلہ کرنے جارہے ہیں ۔ثاقب مجید کی سیاسی تربیت مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے کی ۔ ن لیگ کو بھی الیکٹیبلز کی ضرورت ہے ۔
جب آپ نظریات اور ریاستی جماعت کو کمزور کرکے برانچز کھولیں گے تو پھر پاکستان مخالف بیانیہ سامنے تو آئے گا اسے کیسے روکیں گے ۔ ثاقب مجید ریاستی جماعت کو کمزور کرکے مسلم لیگ ن میں جارہے تو ان کی عزت افزائی کی جگہ پریشانی کا سامنا ہی کرنا پڑےگا۔




