آزاد کشمیرحکومت میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلے اور تعیناتیاں

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 08 دسمبر 2025ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری امتیاز کو سیکرٹری سروسز تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سردار ظفر محمود کو سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا پرنسپل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔

اسی طرح سیکرٹری ٹرانسپورٹ شاہد محی الدین کو تبدیل کر کے سیکرٹری تعلیم ایلمنٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ مزید جاری نوٹیفکیشن میں سید شاہد محی الدین قادری کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزاعظم فیصل راٹھور سےشاہ غلام قادرکی اہم ملاقات،چیف الیکشن کمشنر کا نام فائنل

مسٹر ارشاد احمد قریشی، جو اس سے قبل سیکرٹری توانائی و آبی وسائل تھے، انہیں تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح مسٹر محمد طیب کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکرٹری توانائی و آبی وسائل مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ انتخابات کے بعد وفاق میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے ، فیصل ممتاز راٹھور

نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ تہذیب النساء کو سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ سے تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جبکہ مسٹر عنایت علی کو سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے تبدیل کر کے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top