الیکٹرک گاڑیوں کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی BYD نے پاکستان میں اپنی مقبول الیکٹرک سیڈان سیل (Seal) کے لیے محدود مدت کی خصوصی آفر کا اعلان کر کے مقامی مارکیٹ میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ پرکشش آفر صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جو 31 دسمبر تک سیل سیڈان کی بکنگ مکمل کریں گے۔ اس تشہیری مہم کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔
بی وائی ڈی کی نئی پروموشن کے تحت خریداروں کو کئی ایسی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی جو عام طور پر اضافی لاگت پر حاصل کی جاتی ہیں۔ ان سہولیات میں گھر میں فری چارجر کی فراہمی، چارجر کی مفت انسٹالیشن اور گاڑی کا ایک سال پر مشتمل مکمل سروس پیکج شامل ہیں۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام سہولتیں مخصوص شرائط و ضوابط کے تحت فراہم کی جائیں گی تاکہ صارفین کو بہترین تجربہ اور گاڑی کے استعمال میں آسانی حاصل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ایم جی ’یو9‘ پاکستان میں متعارف، قیمت کا اعلان بھی کر دیا
بی وائی ڈی سیل سیڈان پاکستان میں کمپنی کے اہم اور جدید ترین ماڈلز میں شمار کی جاتی ہے۔ اپنی کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور پریمیم فیچرز کی بدولت یہ گاڑی مختصر مدت میں پاکستانی صارفین میں خاصی مقبول ہو چکی ہے۔ اس گاڑی کی نمایاں خصوصیات میں 650 کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ رینج، 82.56 kWh کا طاقتور بیٹری پیک اور صرف 5.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار شامل ہے، جو شہری اور دور دراز دونوں سفر میں اعتماد اور بہترین کارکردگی فراہم کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:25000 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
یہ کارکردگی، طاقت، بہتر رینج اور BYD کی جانب سے دی گئی خصوصی پیشکش اس ماڈل کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید پرکشش بناتی ہے اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔




