تعمیر وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،آزاد کشمیرسے کرپشن کا خاتمہ کرینگے،چوہدری ارشد

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر حکومت کےوزیر توانائی چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ حلقہ کھڑی شریف میں رورل ہیلتھ سنٹر کو تحصیل ہسپتال کے برابر اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اپنے دروہ کھڑی شریف کے دوران کردیا ہے۔
گرلز انٹر کالج کو انٹر کالج کا درجہ میں نے دلوایا ، جاتلاں کالج کے رقبے کا مسئلہ بھی میں نے حل کروایا ہے ،جلد بلڈنگ کی تکمیل پر افتتاح بھی میں ہی کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتلاں کی سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری عابد حسین اور چوہدری آصف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
حکومت ریاست میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں حکومت کام کررہی ہے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم پر زیادہ توجہ دینی ہے، تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر نوجوان ریاست کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔
حکومت ریاست میں انڈسٹری کے قیام اور فروغ کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال مزید تقریباً 30 کلومیٹر روڈ کھڑی شریف کے لیے لا رہے ہیں  سڑکوں کی تکمیل سے کھڑی شریف کا تعمیراتی انفراسٹرکچر بہتر ہو جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں

سپریم کورٹ سرکٹ میرپور کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Scroll to Top