میجر (ر) طارق

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا،میجر (ر) طارق محمود

سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل) پی ٹی آئی کی اندرونی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا ہے جب تحصیل سماہنی آزاد کشمیر کے صدر میجر (ر) طارق محمود نے جماعت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔

سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو ’’پاک فوج مخالف عزائم‘‘رکھتی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور قومی اداروں کے احترام پر کسی قسم کی سیاست برداشت نہیں کی جا سکتی اور وہ ذاتی حیثیت میں ریاست اور قومی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندر جاری صورتحال، بیانیے میں تبدیلی اور قیادت کے رویے نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اپنا راستہ جماعت سے الگ کر لیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کچھ عناصر ایسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جو ان کے اصولوں اور نظریے سے مطابقت نہیں رکھتی ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پارٹی میں بڑھتی ہوئی تقسیم اور اختلافات نے مجموعی طور پر سیاسی تنظیم کو دباؤ کا شکار کر دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیانات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا اعتراف سامنے آگیا

بعض رہنماؤں نے غیر رسمی گفتگو میں یہ رائے دی ہے کہ موجودہ بحران کی بڑی وجہ قیادت کا فوج سے متعلق سخت اور متنازع بیانیہ بنا، جس نے نہ صرف سیاسی ماحول کو متاثر کیا بلکہ پارٹی کے اندر بھی اضطراب پیدا کیا ۔

Scroll to Top