کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کا باقاعدہ آغازہو گیا

کراچی: 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باقاعدہ طور پر ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مشیر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر سردار احمد صغیر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اعلیٰ سطح کے مہمانوں نے شرکت کرتے ہوئے تقریب کی رونق بڑھائی۔

بعد ازاں مشیر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر سردار احمد صغیر نے 35 ویں نیشنل گیمز میں آزاد جموں وکشمیر کے دستے سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان نے مشیر حکومت سردار احمد صغیر کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمز 2025: پہلا گولڈ میڈل لیفٹیننٹ مصباح نے جیت لیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر سردار احمد صغیر نے کہا کہ 35 ویں نیشنل گیمز میں آزاد جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ نیشنل گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر آزاد جموں وکشمیر کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کا 210 رکنی دستہ نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے کراچی روانہ

سردار احمد صغیر نے مزید کہا کہ یہی نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور یہ نوجوان ہی حقیقی معنوں میں کشمیر کے سفیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان کھلاڑی اپنی محنت اور لگن کے ذریعے آزاد جموں وکشمیر کا نام بلند کریں گے اور کھیلوں میں نمایاں مقام حاصل کریں گے۔

Scroll to Top