راولاکوٹ جیل خستہ حال، نئی عمارت تاحال تعمیرنہ ہوسکی، قیدی دوہری اذیت کا شکار

راولا کوٹ (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں موجود ڈسٹرکٹ جیل خستہ حال،سالوں گزر گئے تاحال جیل کو نئی جگہ منقل نہ کیا جاسکا۔
چند مہینے قبل بھی اسی جیل سے 18قیدی فرار ہو گئے تھے جس کے بعد محکمہ جیل خانہ جات نے سیکورٹی انتظامات تو سخت کر دئیے تاہم جیل کی منتقلی کا کام تاحال نہ ہوسکا۔

راولا کوٹ کے شہریوں کا کشمیر ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیل میں کمرے تنگ اور قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے ،ایک کمرے میں چار یا اس سے بھی زائد قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
جیل میں سنگین جرائم میں ملوث قیدی بھی موجود ہیں جگہ تنگ ہونے کے باعث قیدیوں کے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کا خطرہ بھی موجود ہے جبکہ قیدی جگہ تنگ ہونے کے باعث دوہری اذیت کا بھی شکار ہیں ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ محکمہ جیل خانہ جات کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے ۔
شہریوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ جیل کو جلد ازجلد نئی عمارت میں منقتل کریں تاکہ قیدیوں کو بھی کچھ سکھ کا سانس نصیب ہو ۔شہریوں کہنا تھا کہ اگرکوئی بھی واقعہ رونما ہوتا ہے تو یہ تکلیف دہ بات ہوگی اس حوالے سے متعلقہ حکام کو فوری طور پر نوٹس لیکر اقدامات کرنے چاہیے۔ یاد رہے کہ چندماہ قبل بھی اسی جیل سے 18 خطر ناک قیدی بھاگنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

راولاکوٹ پولیس کا بےگناہ شہری پر تشدد،متاثرہ شخص کی خود سوزی کی دھمکی

Scroll to Top