فیصل ممتاز

آئندہ انتخابات کے بعد وفاق میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے ، فیصل ممتاز راٹھور

لاڑکانہ (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ کشمیر کے ہر اہم معاملے پر مضبوط اور واضح موقف اختیار کیا ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت کے قیام کا کریڈٹ پارٹی کے قائدین آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو جاتا ہے، جن کی قیادت میں عوام کے حقوق کے تحفظ اور عملی اقدامات یقینی بنائے گئے ۔

گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہداء کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہر آپریشن میں شجاعت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کا اعتماد بحال کرنا بڑی کامیابی ہے : وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ’’پریشن معرکہ حق ‘‘ کے دوران کشمیری عوام نے بھارتی فورسز کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند مزاحمت کی، جس سے ان کی قربانی اور حوصلہ ظاہر ہوتا ہے ۔

فیصل ممتاز راٹھور نے یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات کے بعد وفاق میں سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہوں گے، اور آزاد کشمیر میں بھی عوام کی ترجیح پیپلز پارٹی ہی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نوجوانوں اور عوام کے لیے ترقیاتی منصوبے میں لائے جائیں گے تاکہ علاقے کی خوشحالی اور عوام کی سہولیات میں اضافہ کیا جا سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم اے جے کے نے مزید کہا کہ حکومت عملی اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کی مایوسیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہر شعبے میں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جا رہی ہے ۔

Scroll to Top