دلہن

بھار ت ، دلہن نے رخصتی کے وقت ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانیہ سے تعلق رکھنے والی دلہن بھوانی تلوار ورما نے اپنی شادی کے موقع پر سب کو حیران کر دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رخصتی کے وقت ایک دلچسپ اورغیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا جب بھوانی نے خود ڈرائیونگ سنبھالنے کی خواہش ظاہر کی ۔ عموماً رخصتی کے دوران دلہن گاڑی میں بیٹھتی ہیں اور دولہا گاڑی چلاتا ہے لیکن اس بار صورت حال بالکل مختلف تھی ۔

بھوانی عروسی لباس اور بھاری زیورات میں ملبوس تھیں مگر ان کے پُراعتماد انداز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن گاڑی کے ڈرائیور سیٹ پر بیٹھی اور شرارت بھرے انداز میں دولہا سے کہا بیٹھو کیا گھر جانا نہیں ہے؟  اس پر دولہا خوف زدہ نظر آنے لگا اور اپنی حفاظت کے لیے دعا کرنے لگا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کیرالا : ٹریفک حادثے کا شکار دلہن نے ہسپتال میں شادی کر لی

جیسے ہی جوڑا سفر پر روانہ ہوا، دلہن کے پُراعتماد انداز کے برعکس دولہا گھبراہٹ میں اپنے گھر تک صحیح سلامت پہنچنے کی دعائیں کرنے لگا ۔ اس دلچسپ منظر نے حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین دونوں کو حیران کر دیا ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھوانی کے اعتماد ، حوصلے اورغیر روایتی انداز کی خوب تعریف کی ۔

یہ واقعہ نہ صرف ہنسی خوشی کا لمحہ تھا بلکہ شادی کے روایتی مناظر میں دلہن کی ہمت اور خود اعتمادی کو بھی نمایاں کرتا ہے ۔ بھوانی تلوارورما کے اس عمل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ شادی کے روایتی رسوم کیساتھ تخلیقی اور دلچسپ لمحات کو شامل کیا جا سکتا ہے جو نہ صرف حاضرین کیلئے یادگار بن جائیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے میں رہیں ۔

اس واقعے نے یہ دکھایا کہ دلہن کی ہمت اورپُراعتماد رویہ کس طرح شادی کے دن کو منفرد اور یادگار بنا سکتا ہے  اور ساتھ ہی دولہا کی گھبراہٹ اور دعاؤں نے منظر کو مزید مزاحیہ اور دلچسپ بنا دیا ۔

Scroll to Top