وادی لیپہ میں سستی اشیا کی فراہمی کیلئے انتظامیہ متحرک،سخت ہدایات جاری

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل )وادی لیپہ میں عوام کو سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی انتظامیہ نے اہم ہدایات جاری کردیں،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لیپہ کی زیر صدارت اے سی آفس میں اجلاس ہوا 

اجلاس میں سبزی فروشوں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کی گئیں کہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاکی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اسسٹنٹ کمشنر لیپہ نے سبزی و فروٹ فروشوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کو مقرر کردہ نرخ نامے کے مطابق فروخت کیا جائے۔
ریٹ لسٹ وٹس ایپ کے ذریعے دکانداروں کو فراہم کی جائے گی۔ہر آئٹم پر واضح طور پر قیمت کا ٹیگ لگانا لازمی ہوگا۔
اسسٹنٹ کمشنرذیشان نثار نے سختی سے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں تازہ اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

Scroll to Top