بھمبر سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل)لائن آف کنٹرول کھنباہ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات کی ۔علاقے کی 12 کلومیٹر قدیم پونا تا کھنباہ ،(جموں روڈ) کی تباہی سے آگاہ کیا اور ری کنڈیشنگ کی درخواست پیش کی،
شہریوں نے درخواست میں وزیراعظم سے درخواست کی کہ عوام حلقہ سماہنی کی تمام سیاسی قیادت سے مایوس ہو چکے ہیں یونین کونسل کھنباہ کی پسماندگی کی ذمہ دار حلقہ سماہنی کی تمام سیاسی قیادت ہے ، وزیراعظم عوامی مسائل کا فوری نوٹس لیکر مسائل حل کریں۔
شہریوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پسماندگی کی وجہ سے لوگ علاقہ چھوڑ کر میر پور یا دیگر علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہیں ، شہریوں نے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں تمام وارڈز سے نوجوانوں پر مشتمل عوامی حقوق کی کمیٹی تشکیل دی جو مکمل غیر سیاسی ہے
شہریوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں جانے والی سڑک کی مرمتی کی منظوری صادر فرمائیں اور دیگر پسماندگی کو دور کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں
واضح رہے یوسی کھنباہ کی عوامی حقوق کمیٹی وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل مختلف دیہاتوں میں گرینڈ جرگوں کا انعقاد کر چکی ہے جس میں سینکڑوں شہری شریک ہوئے
ان جرگوں میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں مسائل کو اٹھایا جائے گا ، مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی