مظفرآباد(شجاعت میر کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر یوتھ ڈیوویلپمنٹ فورم کا قیام نوجوان وکلاء ، سکالرز ، مرد اور خواتین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ یوتھ ڈیوویلپمنٹ فورم کا مقصد کامیاب جوان ، منزل پاکستان پہلے باضابطہ اجلاس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
آزاد جموں و کشمیر یوتھ ڈیوویلپمنٹ فورم کے پہلے باضابطہ اجلاس میں شفقت چوہدری سربراہ فورم مقرر تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے بھرپور انداز میں جدوجہد جاری رکھنے کا عزم فورم کا مقصد آزاد کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی کونسلنگ کر کے اسے احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔
چیئرمین فورم پاکستان کے قیام سے قبل ہمارے آباو اجدا نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھاپاکستان کو مضبوط ومستحکم دیکھنا چاہتے ہیںآزاد جموں و کشمیر یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کے قیام پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جنرل سیکرٹری سینٹرل بار ایسوسی ایشن توفیق احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ناانصافیوں کے خلاف نوجوان متحد ہوں ۔پڑھے لکھے نوجوان آگے بڑھ کر ملک و قوم کے مستقبل کی بھاگ دوڑ سنبھالیں۔




