ریڈمی نوٹ 15 سیریز کا عالمی لانچ متوقع، فیچرز اور قیمتیں سامنے آ گئیں

ریڈمی کی نئی ریڈمی نوٹ 15سیریز بہت جلد عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہونے والی ہے۔ چین میں اگست کے مہینے میں اس کی لانچ کے بعد اب گلوبل ورژنز کی تفصیلات اور متوقع قیمتیں بھی سامنے آ گئی ہیں۔ اس سیریز میں تین ماڈلز شامل ہیں: ریڈمی نوٹ 15 پرو+، ریڈمی نوٹ 15 پرو، اور ریڈمی نوٹ 15۔

سب سے طاقتور ماڈل ریڈمی نوٹ 15 پرو+ ہے۔ اس میں 6.83 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے، اسنیپ ڈریگن 7s Gen 4 چپ سیٹ اور 200 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون 8GB ریم اور 256GB یا 512GB اسٹوریج کے ساتھ آئے گا۔ اس میں 6500mAh بیٹری اور 100W فاسٹ چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 499 یورو ہےماہرین کے مطابق پاکستان میں اس ماڈل کی متوقع قیمت تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار روپے ہو سکتی ہے۔

دوسرا ماڈل ریڈمی نوٹ 15 پرو ہے۔ اس میں بھی 6.83 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور ٹرپل کیمرا سسٹم موجود ہے، مگر پروسیسر ڈائی مینسٹی7400 ہے اور فرنٹ کیمرہ 20MP ہے۔ بیٹری 6580mAh ہے اور 45W چارجنگ کی سہولت دی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 399 یورو متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار روپے ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے پہلا ملٹی فولڈنگ فون گیلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ لانچ کر دیا

معیاری ماڈل ریڈمی نوٹ 15 میں 6.83 انچ AMOLED FHD+ ڈسپلے، اسنیپ ڈریگن 6 Gen 3 چپ سیٹ، 108MP مین کیمرہ، 20MP فرنٹ کیمرہ اور 5520mAh بیٹری کے ساتھ 45W چارجنگ دی گئی ہے۔ عالمی قیمت 299 یورو ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت تقریباً 97 ہزار روپے کے قریب ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک نمبر بیک وقت 2 فونز میں واٹس ایپ کیلئے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

ریڈمی کی یہ نئی سیریز کارکردگی، کیمرہ سسٹم اور بیٹری کے لحاظ سے نمایاں بہتری کے ساتھ آئی ہے۔ اگرچہ کمپنی نے گلوبل لانچ کی حتمی تاریخ ظاہر نہیں کی، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فون بہت جلد عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

Scroll to Top