بلدیاتی نمائندگان کا متفقہ مطالبہ: مظفر آباد میں کنونشن شروع

آزاد کشمیر میں بلدیاتی نمائندگان اپنے حقوق کے لیے متحد ہو گئے ہیں۔ آج15 فروری کو مظفر آباد کے آزادی چوک میں ایک بڑے کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بلدیاتی نمائندگان اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پر جوش احتجاج کر رہے ہیں ۔

آج بلدیاتی نمائندگان کےکنونشن میں مختلف اضلاع سے بلدیاتی نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ ممبر ضلع کونسل سید رضا سبزواری نے آزادی چوک مظفر آباد میں جاری کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن کا مقصداپنے مطالبات کے مسودے کو اسمبلی سے پاس کروانا اور اس پر اس پر عمل درآمد کروانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ ایک مسودہ ہے جو حکومتی کمیٹی اور منتخب بلدیاتی نمائندگان پر مشتمل کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فنڈز کا جو غیر قانونی استعمال سیاستدان کر رہے ہیں اسے روکا جائے۔

سید رضا سبزواری نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے سیاسی پارٹی کے ٹکٹ پر آتے ہیں اور وہ عوام کے نمائندے ہوتے ہیں ساتھ وہ اپنی پارٹی کی بھی طاقت ہوتے ہیں اور ان کو حقوق دینے سے ہی پارٹی مضبوط ہوگی۔انہوں نے حکومت آزاد کشمیر، حکومت پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسئلے کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ بلدیاتی نمائندگان کا بنیادی مطالبہ ہے کہ انہیں بااختیار بنایا جائے اور فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےاور فنڈز کے غلط استعمال کو روکا جائے۔

Scroll to Top