بلدیاتی نمائندگان کا مظفر آباد میں طاقت کا مظاہرہ: مطالبات کے لیے کنونشن

آزاد کشمیر میں بلدیاتی نمائندگان اپنے حقوق کے لیے متحد ہو گئے،آج 15 فروری کو مظفر آباد کے آزادی چوک میں ایک بڑے کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بلدیاتی نمائندگان کے مطالبات پر زور دیا جائے گا۔

جہلم ویلی سمیت مختلف علاقوں سے بلدیاتی نمائندگان کے قافلے مظفر آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ نمائندگان کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دیے جائیں، فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مقامی حکومتوں کو مستحکم کیا جائے۔ ریلی میں شریک نمائندگان کا کہنا ہے کہ وہ بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کے آئینی حقوق بحال کرے۔ مظاہرین نے وارننگ دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

آزادی چوک میں ہونے والے اس کنونشن میں آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے منتخب بلدیاتی نمائندگان، سماجی رہنما، اور عوامی حلقے شریک ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس موقع پر اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے۔

 

Scroll to Top