فروخت

سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ملک میں 21.3 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 19.19 ملین ٹن کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے ۔

اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں ملک بھر میں 3.94 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال نومبر میں فروخت ہونے والے 4.24 ملین ٹن کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ موبائلز کی خریداری سے قبل احتیاطی تدابیر سامنے آگئی

برآمدات کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 3.95 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ریکارڈ کیے گئے 4.24 ملین ٹن کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے ۔

نومبر میں سیمنٹ کی برآمدات 0.54 ملین ٹن رہیں، جو گزشتہ سال نومبر میں برآمد کیے گئے 0.80 ملین ٹن کے مقابلے میں 33 فیصد کمی کی نشاندہی کرتی ہیں ۔

Scroll to Top