چاول کا پانی آپ کی صحت اور خوبصورتی کے لیے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔ عام طور پر چاول بھگونے اور پکانے کے بعد اس پانی کو پھینک دیا جاتا ہے، لیکن یہ پانی بالوں اور جلد کی دیکھ بھال میں بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ صدیوں سے ایشیا کے کئی ممالک میں اسے خوبصورت اور مضبوط بالوں اور جلد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔
نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے:
چاول کے پانی میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو معدے کو سکون پہنچاتے ہیں اور بدہضمی جیسے مسائل سے بچاتے ہیں۔
مدافعتی نظام مضبوط کرتا ہے:
اس میں وٹامن بی، آئرن، زنک اور میگنیشیم موجود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور موسمی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور:
چاول کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس نقصان دہ مادوں سے لڑتے ہیں اور جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں ۔
جلد کی عمر کم کرنے میں مددگار:
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ چاول کا پانی جلد کے عمر بڑھانے والے انزائم کی سرگرمی کو محدود کرتا ہے، جس سے جھریوں کے بننے کا امکان کم ہو سکتا ہے۔
خارش اور جِلد کی بحالی:
چاول کے پانی سے نہانے سے جلد کی خارش کم ہوتی ہے اور جلد کی خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
بالوں کی خشکی اور مضبوطی میں مددگار:
یہ پانی بالوں کی خشکی دور کرتا ہے، بال ہموار، چمکدار اور مضبوط بنتے ہیں، اور لمبائی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے ۔
سورج کی روشنی سے تحفظ:
چاول کے پانی میں موجود بعض کیمیکلز جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔
استعمال کے طریقے:
چہرے کے لیے: دن میں ایک یا دو بار چاول کے پانی سے چہرہ دھوئیں ۔
نہانے کے پانی میں شامل کرنا: نہانے کے پانی میں تھوڑا سا چاول کا پانی ڈال کر پورے جسم پر لگائیں ۔
بالوں کے لیے: بالوں پر ڈالیں، تقریباً 20 منٹ چھوڑیں، پھر عام پانی سے دھو لیں ۔




