بھارتی بلے باز روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکے لگا کر سابق پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔
یہ کارنامہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا ، جہاں روہت شرما نے اوپننگ کرتے ہوئے 57 رنز کی شانداراننگز کھیلی، جس میں 3 بلند وبالا چھکے شامل تھے ۔ اس میچ میں انہوں نے اپنی 60 ویں ون ڈے سنچری بھی مکمل کی ۔
روہت شرما کے 3 چھکوں کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں چھکوں کی تعداد 352 تک پہنچ گئی، جو انہوں نے 269 اننگز میں مکمل کی ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے : کپتان سلمان علی آغا
تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بگ مین کرس گیل ہیں ، جنہوں نے 294 اننگز میں 331 چھکے لگارکھے ہیں ۔
ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے مجموعی چھکوں کی فہرست میں بھی روہت شرما پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ 38 سالہ روہت نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 645 چھکے لگائے، جبکہ کرس گیل کے 553 اور شاہد خان آفریدی کے 476 چھکے شامل ہیں ۔
اسی میچ میں بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے 120 گیندوں پر 135 رنز جوڑے اور اپنی 52 ویں ون ڈے سنچری مکمل کی ، جس سے انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نومبر میں پاکستان کرکٹ کی شاندار فتوحات اور یادگار کامیابیاں
ویرات کوہلی اور روہت شرما نے اس میچ میں 136 رنز کی پارٹر شپ قائم کی، جس کی بدولت بھارت کا مجموعی اسکور 349 رنز تک جا پہنچا ۔




