مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)چار سال سے جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی ، شیخ برادری کرولی کے درمیان تاریخی صلح ، دونوں فریقین آپس میں بغلگیر ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق راجہ زین محمود کی انتھک کوششوں اور بہترین کردار سازی نے برادری کو دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ۔
آج برخانہ راجہ زین محمود کے گھر ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں کرولی ، کھن باندی، گھبرا اور کمہار باندی کی شیخ برادری کے معتبرین اور سرکردہ افراد نے بھرپور شرکت کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ہٹیاں بالا میں پُروقار تقریب ،کیک کاٹا گیا
اس نشست میں نہ صرف مسائل کو سمجھا گیا بلکہ باہمی مشاورت سے پرانی رنجشوں کا مکمل خاتمہ بھی عمل میں لایا گیا ۔
راجہ زین محمود نے بھائی چارے، اتحاد اور امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ برادری کا مضبوط رہنا ہی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔
شرکاء نے راجہ زین محمود کی مثبت کاوشوں ، مصالحتی کردار اور مسلسل کوششوں کو بے حد سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جرگے کے اختتام پر تمام افراد نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے گلے مل کر پرانی تلخیوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی ، پاک فوج اور مقامی نوجوان بجھانے میں مصروف
اس تاریخی صلح کے بعد علاقے میں خوشی، اطمینان اور اتحاد کی نئی فضا قائم ہو گئی ہے، اور یوں چار سال بعد کرولی شیخ برادری میں دیرپا سماجی ہم آہنگی ممکن ہو سکی ہے ۔
اس تاریخی صلح سے علاقے میں خوشی اور اطمینان کی نئی فضاء ہمیشہ کے لیے قائم ہو گئی ہے ۔ یوں کرولی شیخ برادری میں چار سال بعد تاریخی صلح ممکن ہو سکی ۔




