وزیر دفاع

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 26 ویں ترمیم کے ذریعے چیف آف ڈیفنس فورسز ( سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کے وطن پہنچتے ہی ’’سی ڈی ایف‘‘ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے لکھا کہ چیف آف ڈیفنس فورس کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم جلد واپس آ رہے ہیں ، نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید اندرونی یا بیرونی قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات سے متعلق خواجہ آصف کے اہم انکشافات

خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ چیف آف ڈیفنس کے نوٹیفکیشن سے متعلق غیر ذمہ درانہ قیاس آرائیاں پھیلائی جا رہی ہیں ، اس لیے عوام الناس کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس حوالے سے عمل شروع ہو چکا ہے ، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف جلد واپس پاکستان آ رہے ہیں ، ان کے وطن واپس پہنچتے ہی نوٹیفکیشن کے اجراء کا عمل شروع کر دیا جائے گا، اب اس حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو جانا چاہیے ۔

Scroll to Top