ٹیکساس

ٹیکساس میں ایک اور افغان شہری دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک اور افغان نژاد شخص کو اس ہفتے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں بم دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ملزم محمد داؤد الکوزئی کو حراست میں لیا گیا ۔

محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فرد نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اشارہ دیا تھا کہ وہ ایک بم تیار کرنے میں مصروف ہے اور اسکا ممکنہ ہدف فورٹ ورتھ کا کوئی علاقہ ہو سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی آبی دہشت گردی ،پاکستان کا پانی روکنے کیلئے اب افغانستان میں سرمایہ کاری کا گھناؤنا پلان

عدالتی کاغذات کے مطابق ملزم محمد داؤد الکوزئی کے خلاف ریاستی سطح پر ’’دہشت گردانہ دھمکی‘‘ دینے کا مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے ۔

ڈی ایچ ایس نے بتایا کہ داؤد الکوزئی 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعدجو بائیڈن انتظامیہ کے تحت شروع کیے گئے افغان شہریوں کی ازسرِنو آبادکاری کے پروگرام Operation Allies Welcome کے ذریعے امریکا لایا گیا تھا ۔

اسی پروگرام کے تحت امریکا آنے والا ایک اور افغان شہری، رحمٰن اللہ لکنوال حالیہ دنوں میں واشنگٹن ڈی سی میں دو نیشنل گارڈ اہل کاروں پر فائرنگ کے ایک واقعے میں مبینہ طور پر ملوث پایا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہو ررہا ہے ِ:ڈی جی آئی ایس پی آر کا انکشاف

محمد داؤد الکوزئی کو منگل کے روز ایف بی آئی اور ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کی مشترکہ ٹیررازم ٹاسک فورس نے کارروائی کر کے گرفتار کیا ۔

Scroll to Top