نا ٹنگھم( کشمیر ڈیجیٹل) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ برطانیہ میں آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف متحد و متفق ہو کر اپنی آواز بلند کریں اور بھارت کے ظلم و جبر کو بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کریں۔
برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربربت کے خلاف واشگاف الفاظ میں اپنی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔
یرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعویٰ سے پردہ اُٹھ چکا ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خود بھارت کے اندر بھی کئی دہائیوں سے اقلیتوں پر ظلم کر رہا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیری بالخصوص برطانیہ میں کشمیری بھارت کے ان تمام مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں تاکہ بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ کو مل کر مظلوم کشمیری اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی ،وہ وقت دور نہیں جب فلسطینیوں کو بھی اسرائیل کے ظلم و جبر سے آزادی ملے گی۔
بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آج 15 فروری کو برمنگھم کے جلسہ عام میں آپ لوگ بھرپور انداز میں شرکت کریں، بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے اظہار خیال کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کیلئے کردار ادا کرے، مذاکرات میں کشمیریوں کوبھی شامل کیا جائے، بیرسٹر سلطان