میرپور یونیورسٹی

میرپور یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چوری کا بڑامنصوبہ ناکام : لڑکیوں کا گروہ پکڑا گیا

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل )میرپور یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آج باہر کی لڑکیوں کے ایک گروہ کو پکڑا گیا جو طالبات کے بیگز، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث تھا ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اس گروہ کو موقع پر حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں قانون کے مطابق کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کیمپس کی سکیورٹی اور طلبہ و طالبات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے ۔

اس واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے قیمتی سامان کی حفاظت میں محتاط رہیں اور کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً سکیورٹی یا انتظامیہ کو اطلاع دیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترقیاتی منصوبوں کی فاسٹ ٹریک تعمیر،محکمے فنڈز کی 100فیصد یوٹیلائزیشن یقینی بنائیں،وزیراعظم فیصل راٹھور

پولیس حکام کے مطابق گرفتار شدہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ گروہ دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سرگرم رہا ہے یا نہیں ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات پر یقین دہانی کرائی ہے کہ کیمپس میں سیکیورٹی اور طلبہ و طالبات کے تحفظ کیلئے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، جن میں CCTV کی نگرانی، داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ اورسکیورٹی گارڈز کی تعداد میں اضافہ شامل ہے ۔

طلبہ و طالبات کے تحفظ اور کیمپس میں محفوظ ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی ماحول میں طلبہ بغیر کسی خطرے کے تعلیم حاصل کر سکیں ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی بروقت کارروائی کی بدولت چوری کی یہ واردات وقت پر ناکام بنا دی گئی اور طلبہ و طالبات کے قیمتی سامان کو بچا لیا گیا ۔

Scroll to Top