اسمارٹ فون

پاکستان کا پہلا سرکاری اسمارٹ فون متعارف ، قیمت 60 سے 70 ہزار روپے کے درمیان ہے

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و ٹیکنالوجی نے سرکاری ریکارڈ، ڈیٹا اور حساس معلومات کو محفوظ رکھنے کیلئے مقامی سطح پر تیار کردہ ملک کا پہلا سرکاری اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ جدید ڈیوائس نہ صرف سرکاری افسران کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گی بلکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں بھی مؤثر اور محفوظ طریقے سے معاون ثابت ہوگی ۔

ابتدائی مرحلے میں یہ فون وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ افسران، مختلف کیڈر سروسز کے ملازمین اور اہم سرکاری محکموں میں تعینات ا ہل کاروں کو فراہم کیا جائے گا ۔

اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ سرکاری معاملات سے متعلق گفتگو، ڈیٹا شیئرنگ اور رابطے ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم پر انجام د ئیےجائیں ۔

یہ اسمارٹ فون نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے تیار کیا ہے جو سرکاری ڈیجیٹل سکیورٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی میں نئی وائس موڈ اپ ڈیٹ متعارف

ڈیوائس کو سرکاری انٹرنیٹ، ای آفس سسٹم اور دیگر حکومتی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، جس کے ذریعے افسران دفتری کارروائی، فائل ورک، بین الوزارتی رابطے اور اہم ڈیجیٹل سروسز تک تیز تر رسائی حاصل کر سکیں گے ۔

این ٹی سی کے مطابق اس موبائل فون میں متعدد جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں ۔

تمام معلومات ڈیوائس کی اندرونی سکیورڈ میموری میں ہی محفوظ رہیں گی اور انہیں کسی بیرونی سرور، کلاؤڈ یا غیر متعلقہ پلیٹ فارم پر منتقل نہیں کیا جا سکے گا ۔

اس مقصد کیلئے مقامی سطح پر تیار کردہ سکیورٹی سافٹ ویئر اور ہارڈویئر استعمال کیا گیا ہے، جو عالمی معیار کےعین مطابق ہے ۔

ادارے کا کہنا ہے کہ فون کی ٹیکنالوجی، پرزے اور زیادہ تر فیچرز مکمل طور پر مقامی وسائل سے تیار کیے گئے ہیں ۔

حکومت اس منصوبے کو مرحلہ وار بنیادوں پر ملک کے دیگر سرکاری محکموں اور صوبائی اداروں تک بھی وسعت د ے گی ۔ اس فون کی قیمت تقریباً 60 سے 70 ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہے ۔

Scroll to Top