چیٹ جی پی ٹی میں نئی وائس موڈ اپ ڈیٹ متعارف

اطلاعات کے مطابق اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن اور موبائل ایپس میں وائس موڈ کے کام کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ کے اندر براہِ راست وائس چیٹ شروع کر سکیں گے، جس سے الگ انٹرفیس کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ صارفین اب ٹیکسٹ فیلڈ میں موجود ویو فارم آئیکون پر کلک کرکے فوری طور پر وائس چیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ چیٹ کے دوران گفتگو متاثر نہ ہو اور صارفین آسانی سے ماڈل کے ساتھ آواز، تصویر یا ویڈیو کے ذریعے رابطہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

اگر صارف پرانا وائس انٹرفیس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو وہ چیٹ جی پی ٹی کی سیٹنگز میں وائس موڈ سیکشن میں Separate Mode آن کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی موٹوبائیک استنبول 2026 میں نمائندگی ،TDAP کی تیاریاں مکمل

یہ اپ ڈیٹ گوگل کے جیمنائی لائیو فیچر کی طرز پر ہے اور صارفین کو چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کا تجربہ مزید بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

Scroll to Top