ڈڈیال (کشمیر ڈیجیٹل)تھانہ پولیس ڈڈیال کے مہتمم انسپکٹر راشد حبیب کا کہنا تھا کہ ڈڈیال ہولڈنگ پوائنٹ سے حکومتی پالیسی کے تحت غیر ملکی افغان شہریوں کے انخلا جاری ہے
اس وقت تک دو ہزار سے زائد غیر ملکی افراد، افغان شہریوں کو نادرا کی بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔۔
افغان باشندوں کی واپسی کیلئےپولیس افسران اور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ہمہ وقت حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے عمل پیرا ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:مشعال ملک کی یاسین ملک کی رہائی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع
راشد حبیب کا کہنا تھا کہ ہولڈنگ پوائنٹ سے افغان شہریوں کے انخلا میں دیگر تھانہ جات کے افسران اور جوان بھی سرگرم عمل ہیں۔
ایس ایچ او ڈڈیال نے کہا کہ پولیس کی سینئر لیڈر شپ کیساتھ ڈی آئی جی میرپور ریجن ڈاکٹر لیاقت علی، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، ڈی ایس پی ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سکندر اعظم اور دیگر ٹیم ممبران براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔
ایس ایچ او ڈڈیال نے مقامی شہریوں سے توقع کی ہے کہ وہ حکومتی پالیسی کے اس عمل میں پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور کسی بھی غیرملکی کو پناہ نہیں دیں گے ،،۔۔
اگر کسی مقامی شخص نے غیر ملکی کو اپنے گھر، ڈیرہ، دکان، زمین، پلازہ میں پناہ دی تو ایسے مقامی فرد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
وہی غیر ملکی افراد رہ سکتے ہیں جن کے پاس صرف پاسپورٹ اور VALID ویزا ہوگا اب کسی غیر ملکی کو بدوں فعال ویزہ وپاسپورٹ ڈڈیال یا ضلع بھر میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔




