الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے نتائح جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق این اے 18 ہری پور میں بابرنواز خان کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد فاتح ٹھہرے۔

مزید یہ کہ این اے 129 لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 143 ساہیوال سے محمد طفیل کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں محمود قادر خان نے کامیابی حاصل کی۔

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج بھی الیکشن کمیشن نے جاری کر دیئے۔

جاری شدہ معلومات کے مطابق پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کامیاب رہے، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور خان کامیاب ہوئے، جبکہ پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم نے کامیابی حاصل کی۔
اسی سلسلے میں پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز کامیاب قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 13میں سے 12 سیٹیں جیت لیں

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہیر فاتح رہے، جبکہ پی پی 203 ساہیوال میں محمد حنیف نے میدان مار لیا۔ مزید بتایا گیا کہ پی پی 269 مظفرگڑھ سے میاں عالمدار عباس قریشی کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں عوام کی دلچسپی کم کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا

تمام نتائج 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے مطابق جاری کیے گئے۔

Scroll to Top